اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ایوان میں کورم کی نشاندہی کے بعد جمعرات 27 مئی شام چار بجے تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بیان کر رہے تھے کہ اس دوران پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے گنتی کا حکم دیا، ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی بناءپر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 27 مئی کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔