بورے والا ، ۲۵ مئی (اے پی پی ):ڈی ایس پی بورے والا حاجی محمد اشرف تبسم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ایک ماہ قبل مقامی بار کے رکن چوہدری عرفان نذیر کو دوران ڈکیتی قتل کر کے سندھ کچے کے علاقے میں فرار ہونے والا خطرناک ملزم عدیل کو تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گذشتہ اسکے ایک سہولت کار سمیت روز گرفتار کرلیا ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے جبکہ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقامی صحافی کے بیٹے کے 16 سالہ بیٹے کو معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے دو نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ڈی ایس پی کے مطابق دوران ڈکیتی بے گناہ وکیل کے قاتل اور 16 سالہ نوجوان کے قاتلوں کو پولیس انکے کیفر کردار تک پہنچائے گی۔