حویلی لکھا، 25 مئی ( اےپی پی): تھانہ حویلی لکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے1335 گرام چرس برآمد لی۔
ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا محمد امین رانا اور پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش نوید عرف نیدی ڈوگر سے 1320گرام جبکہ غلام مصطفی عرف مستی سے 1335گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج بھی کر لیا