کوئٹہ 26 مئی(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کے لیے مختلف محکموں کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی منظوری پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزراءمیر اسداللہ بلوچ، میر عارف جان محمد حسنی، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، اور پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی- اجلاس میں بلڈنگ، سماجی بہبود، سپورٹس اور محکمہ ترقی نسواں کی ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری اور منظوری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-اجلاس کو حکام کی جانب سے ضلعی کمپلیکسز,جی او آرز کے طرز پر اضلاع میں رہائشی کالونی, مختلف اضلاع میں منی سپورٹس کمپلیکس اور کرکٹ اسٹیڈیم سمیت مختلف اسکیمات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کچھ بلڈنگز ہر ضلعے کی ضرورت ہے جس میں تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کی جائیں اور لینڈ ریکارڈ کی حفاظت کے لیے نئے محافظ خانے بنائے جائیں منی سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر آئیڈیل منصوبہ ہے وزیراعلی نے کہا کہ سماجی شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے منصوبے شروع کئے ہیں اور صوبے بھر کہ گرلز کالجز میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں-