وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کی ملاقات

68

کوئٹہ26 مئی(اے پی پی پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے ملاقات کی -ملاقات میں صوبے کی ترقی سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سبی تاریخی شہر ہے

سبی کی ترقی اور عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں- وزیراعلی نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

ہر ضلع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔