لائیو سٹاک  کی ترقی سے ملک کی قومی آمدنی میں اضافہ اور بے پناہ ترقی کے مواقع موجود ہیں؛سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد

65

بہاولنگر،26مئی ( اے پی پی ): سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور اس سیکٹر کی ترقی سے ملک کی قومی آمدنی میں اضافہ اور بے پناہ ترقی کے مواقع موجود ہیں۔

سن خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم سکیم برائے پروگرام کٹا بچاؤ/کٹا فربہ کے تحت مویشی پال کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

  سیکرٹری آفتاب پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم کے اس پروگرام سے ملک  میں اس شعبہ میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ آج مویشی پال معاشی بنیادوں پر مستحکم ہورہے ہیں۔

 سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک میں ضلع  بہاولنگر بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس ضلع میں  بارہ لاکھ مویشی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی  معیشت  میں کاشتکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثت  رکھتے ہیں اور مویشی کاشتکاروں کے لئے تیسری فصل کا درجہ  رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لائیو سٹاک کی ترقی پوری توجہ دے رہی ہے ۔

اس موقع سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات میں حکومت کی طرف سے چیک تقسیم کیے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ لائیو آفیسر ڈاکٹر حق نواز مغل نے بھی خطاب کیا اور سیکرٹری آفتاب احمد پیزادہ کے دورہ کو بہاولنگر ضلع کے لیے خوش آئند قرار دیا۔