فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجر انصاف ایسوسی ایشن پشاور کی احتجاجی ریلی

27

پشاور، 26 مئی(اے پی پی): فلسطین کے شہدا کو  خراج تحسین پیش کرنے اور جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تاجر انصاف ایسوسی ایشن پشاور نے چوک یادگار پشاور میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں سیکڑوں مسلمان شریک ہوئے اور فلسطین زندہ باد، نعرہ تکبیر اللّٰہ اکبر اور اسرائیل فلسطینوں کو آزاد کرے، جیسے نعرے فضا میں بلند کرتے رہے۔

 تاجر انصاف ایسوسی ایشن کے کے صدر شاہد خان اور دیگر تاجر اس احتجاجی ریلی کا حصہ تھے۔

صدر شاہد خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کا مقدمہ زبردست انداز میں لڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈٹ کر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

 احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دُنیا کی سپر پاورز کو چاہیے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور دنیا کو تیسری بڑی جنگ سے بچانے کے لئے عملی طور پر میدان میں آئے اور اسرائیل کو سمجھائے کہ وہ مسلمانوں پر مظالم نہ ڈھائے اور بلا جواز بمباری اور فائرنگ سے باز رہے۔