ملتان، 26 مئی ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے آغا محمد علی عباس کے حکم پر پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے چونگی نمبر 9سے بوسن روڈ تحصیل چوک،چونگی نمبر 6نزد الحبیب بنک،چیز اپ پلازہ،جاوید میڈکل ہال بوسن روڈ، بالمقابل الخیر سوئیٹس ،سیداں والا بائی پاس چوک تک قائم تمام تر تجاوزات و ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈ اور سروس روڈ کو کلیئر کروا دیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ انفورسمنٹ عملہ و نفری پولیس ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایک ٹرالی سامان برائے تجاوزات قبضے میں لے لیا گیا۔