ملتان؛اے سی سٹی خواجہ عمیرمحمود کا اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی استعداد جانچنے کے لئے واسا ہیڈآفس کا دورہ

59

ملتان، 27مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں جاری ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر انتظامیہ کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔

 اے سی سٹی خواجہ عمیرمحمود نے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی استعداد جانچنے کے لئے واسا ہیڈآفس کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی صورت میں نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے12 سکر اور12 فلیشر موجود ہونگے اور دو شفٹوں میں سٹاف تعینات کرنے کے لئے ہیومن ریسورس بھی واسا کے پاس دستیاب ہوگا۔

اے سی سٹی نے سٹی تحصیل میں واقع 5 مجوزہ فلڈ ریلیف کیمپس کی سائیٹس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے موضع لنگڑیال،بی ایچ یو قاسم بیلہ،محمدپور گھوٹہ،جلال آباد اور ٹھٹھی میں کیمپس کے قیام کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اے سی سٹی نے سٹی تحصیل میں فلڈ فائٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی  ہے۔