ملتان، 27 مئی (اے پی پی ): پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے ملاقات،نشتر ہسپتال کے ریذیڈینشل ٹاور کی جلد منظوری ،شہید وائس چانسلر کے اہل خانہ کو مزید 6 ماہ رہنے کی اجازت نشتر ہسپتال اور ہاسٹل کی سڑکوں کی مرمت ، نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نرسز کی کمی، ملتان کے ڈاکٹرز کو سپیشل الاونس سمیت کینسر کے مریضوں کے لئے پیٹ سکین کے مطالبات،سیکرٹری ہیلتھ نے مطالبات کی جلد منظوری کی یقین دہانی کروا دی تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن جنوبی پنجاب طارق محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہد لطیف بھی موجود تھے اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے سب سے پہلے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈینشل ٹاور پروجیکٹ پر ورک اپ مکمل کرنے اور اسکی جلد منظوری سے متعلق آگاہ کیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر اس منصوبے کی نگرانی کر کے جلد اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہو گی جبکہ وفد نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال نے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی کمی،نشتر ہسپتال و ہاسٹلز کی سڑکوں کی مرمت ، ملتان کے ڈاکٹرز کے لیے ہارڈ ایریا الاونس ، اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لئے نشتر ہسپتال میں پیٹ سکین کی سہولت کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مطالبات پر مثبت کام کر کے اعلی حکام سے جلد تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ادھر پی ایم اے کے وفد میں ڈاکٹر حاجرہ مسعود ،ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر وقار نیازی سمیت دیگر موجود تھے۔