اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی نئی سپورٹس پالیسی کے چیدہ نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ کلب لیول سپورٹس کو بحال کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، فیفا سے متعلق معاملات اور پاکستان میں فٹبال کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد پر بھی گفتگو کی گئی











