ملتان میں تین ہفتوں پر محیط “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

100

ملتان،28مئی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام عوام کیلئے ہے، جس میں عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری حکومتی مشینری  عوامی  مسائل  کو حل کرے گی۔

جمعہ  کو  یہاں  اپنے  ویڈیو  پیغام  میں  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلحال یہ پروگرام تین ہفتوں پر مشتمل ہے، اس کے پہلے ہفتہ  میں شہر  کی  صفائی،دوسرا  ہفتہ   میں  نکاسی آب کے  مسائل  جبکہ تیسرے  ہفتہ میں  سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے ایپ کے ذریعے عوام اپنا فیڈ بیک دیں اور انشاء اللہ اس پروگرام میں ملتان ڈویژن پورے پنجاب میں  پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔