شکرگڑھ؛”خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام، اسسٹنٹ کمشنر   نے جھاڑو دے کر صفائی  مہم کا آغاز کیا

51

شکرگڑھ،28مئی(اے پی پی):  حکومت  پنجاب  کے احکامات  کی روشنی میں   خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام  کا باقاعدہ  آغاز کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ  عثمان اکرم  اور چیف آفیسر بلدیہ  نے جھاڑو دے کر صفائی  مہم کا آغاز  کیا ۔

اس موقع  پر  اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ  عثمان اکرم  نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری جہاں  بھی  گندگی کے  ڈھیر  دیکھیں اطلاع  دیں، انتظامیہ  اسی وقت کوڑا کرکٹ  اٹھائے گی، صفائی  کے  لئے مختلف ٹیموں  کو  تشکیل  دیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ حکومت  پنجاب کی  اس مہم  کو شہریوں  کے  ساتھ مل کر  کامیاب بنانا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کے مطابق  یہ پروگرام  ہفتوں پر مشتمل ہے، پہلے ہفتے کے دوران شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر، بلڈنگ میٹریل، وال چاکنگ اور گندگی کو ختم کیا جائے گا، پروگرام کے دوسرے ہفتے میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے بڑی اور چھوٹی سوریج لائنوں ، ڈرینز کی صفائی، بلاک سیوریج لائنیں کھولی جائیں گی جبکہ تیسرے ہفتے کے دوران سرکاری عمارتوں بشمول گورنمنٹ دفاتر، سکولز، ہسپتال، فیلڈ دفاتر کی صفائی کی جائے گی۔

اس موقع  پر   چیف آفیسر  بلدیہ نصیر احمد  اور تحصیل  میونسپل  آفیسر  شکرگڑھ  اور دیگر آفسران  بھی موجود تھے۔