لاہور 28، مئی (اے پی پی): امسال پنجاب میں گندم کی دو کروڑ نو لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار ہوئی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا ہے کہ ایسا حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بنا پر ممکن ہو پایا وہ زراعت ہاؤس لاہور میں آئی پی ایم یعنی کیڑوں کے مربوط طریقہ انسدادپروگرام کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انھوں نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مزید کہا کہ محکمہ زراعت نے انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں موجود11 بائیو لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا ہے آئی پی ایم پروگرام پر عملدرآمد سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی علاوہ ازیں صوبہ بھر میں حیاتیاتی کنٹرول کے ذریعے ضرر رساں کیڑوں کے کنٹرول بارے کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے ضلع کی سطح پردو سو بائیس ڈیمانسٹریشن پلانٹ بھی لگائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی صوبائی وزیر زراعت نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے اور کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے آئی پی ایم پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
یہ پروگرام مستقبل میں پیش آنے والے معاشی مسئلہ کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے چنانچہ صوبہ پنجاب میں حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت امسال گندم کی ریکارڈ پیداوار 2 کروڑ9 لاکھ میٹرک ٹن کا حصول ممکن ہوا ہے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل ڈی جی ڈاکٹر محمد انجم علی ڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔