اسلام آباد ،28 مئی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے قائدِ ایوان سینیٹ شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں سینیٹ میں قانون سازی اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی ۔
شہزاد وسیم نے وزیرِ اعظم کو حکومتی پالیسیوں کی بدولت کرونا وباء کے باجود ملکی اقتصادی ترقی کے اعشاریوں میں مثبت تبدیلی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔