جیکب آباد: 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

33

جیکب آباد، 28 مئی ( اےپی پی): 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کے زیر اہتمام یوم تکبیر ریلی نکالی گئی۔ریلی شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک نکالی گئی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھائے پاک افواج کے حق اور بھارتی وزیر اعظم مخالف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا  نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر منانے کا مقصد پاک افواج کی کامیابی کادن ہے۔

 بھارتی وزیر اعظم کئی برس سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاک افواج اور پوری قوم ایک ساتھ ہو کر ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کرنےکو تیار ہے۔