ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج بلدیہ دفتر بہاول نگر میں  خود بلدیہ میں جھاڑو لگا کر پروگرام کے دوسرے دن کاآغاز کیا

61

بہاولنگر،28 مئی   ( اے پی پی )؛وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر  کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی خدمت آپ  کی دہلیز پر پروگرام جاری ہے اس پروگرام کے تحت پہلے ہفتہ میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج بلدیہ دفتر بہاول نگر میں  خود بلدیہ میں جھاڑو لگا کر پروگرام کے دوسرے دن کاآغاز کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی اور ایکسئن عبدالرزاق بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدمت عوام کی دہلیز پروگرام کا آغاز ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں کیا گیا ہے اور خدمت عوام کی دہلیز کے پہلے ہفتے میں صفائی ستھرائی کی جائے گی ۔صفائی کی اس مہم میں عوام ضلعی انتظامیہ کا  ساتھ دیں کوڑا کرکٹ والے علاقوں کی شہری نشاندہی بذریعہ ایپ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابتک 96شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 40 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ ضلع میں مجموعی طور پر 4950 سرگرمیاں کی گئی ہیں اور آج کے دن دوپہر تک 2792ہفتہ صفائی کی سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ شفقت اللہ مشتاق نے مزید کہا کہ ضلع بہاول نگر کو پنجاب میں ہفتہ صفائی میں نمایاں کارکردگی کا حامل بنا کر دم لیں گے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کا پیدل دورہ بھی کیا اور بلدیہ کے عملہ کو صفائی کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔