وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات، آئندہ بجٹ کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

37

اسلام آباد۔28مئی  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے  سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات  کی۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ عون عباس بپی نے وزیرِ اعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔