ملتان؛جھگیوں میں آگ لگنے سے غریب بچی کا جہیز جلنے پرکمشنرجاوید اختر نے  شادی اخراجات سمیت بھرپور کفالت کا فیصلہ کر لیا

17

ملتان،29 مئی(اے پی پی):جھگیوں میں آگ لگنے سے 20 سالہ غریب بچی کے جہیز جلنے کا معاملہ ، کمشنر جاوید اختر محمود نے جھگی نشین بچی مومنہ کے سر پر دست شفقت رکھ دیا ہے اور مومنہ کی شادی کے اخراجات اور جہیز سمیت بھرپور کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے بچی کو جہیز بنانے کے حوالے سے مالی مدد فراہم کر دی ہے اور غریب خاندان کی کفالت اور انکے نقصان کا ازالہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔

 کمشنر ملتان نے بچی اور اس کے والدین کو ملاقات کے لیے بھی بلایا تھا۔