ملتان، 29مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا جبکہ دوسرے ریسٹورنٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
خاور سنٹر میں واقع فوڈ میلہ کو سیل کر دیا گیا،اس ریسٹورنٹ میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔دوسرے ریسٹورنٹ افغان کوزائن کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 36 گھنٹوں کے اندر ڈینگی ایس او پیز کے مطابق اقدامات نہ کئے تو ریسٹورنٹ سیل کر دیا جائے گا۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اور فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان کی قیادت میں کی گئی۔اینٹو مالوجسٹ اور ڈینگی سرویلنس ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔