ملتان؛ پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن میں پرموشن لسٹ اے کا پریڈ ٹسٹ و انٹرویو کا انعقاد

41

ملتان، 29 مئی(اے  پی پی ): ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس اکرم نعیم کی ہدایت پر ملتان ریجن میں پرموشن لسٹ اے کا پریڈ ٹسٹ و انٹرویو کا انعقاد ریجنل آفس ملتان میں کیاگیا ۔

ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب چیئرمین امتحانی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا جاوید اشرف  اور سعید انور ممبر بورڈ مقرر کیے گئے۔ پرموشن لسٹ اے کے امتحان میں 343 کنسٹیبلان امتحان میں شامل ہوئے تھے۔اے لسٹ امتحان میں پاس ہونے والے 111 کنسٹیبلان کا ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب نے پریڈ ٹسٹ اور انٹرویو لیا ، اس دوران کرونا ایس او پی کا مکمل خیال رکھا گیا ۔

اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب نے کہا کہ بہترین ڈرل اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل کنسٹیبلان کو لسٹ اے میں درج کیا جائیگا۔