وزیر اعظم  اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے  مطابق خواتین کی شرع خوانگی پر خصوصی  توجہ دے رہے ہیں؛ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  

37

سیالکوٹ،29مئی (اے پی پی):  معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے  کہا   ہے  کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں،دور دراز علاقوں میں بیٹیوں کے لئے تعلیم کی راہ ہموار کی جا رہی ہے،ہماری طالبات میں صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں، خواتین کی شرع خوانگی پر توجہ دے رہے ہیں۔

ہفتہ   کو  یہاں  کوبے چک میں   نجی  کالج کی افتتاحی تقریب کے  موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا  ڈاکٹر  فردوس  عاشق  اعوان  نے  کہا  کہ علامہ اقبال کے ویژن سے جڑے پاکستان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے چھٹکارا پانے کے لئے حکومت وقت کام کر رہی ہے،معاشی بہتری کے لئے جدید ترین تقاضوں پر مبنی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے  کہا کہ وومن ایمپاورمنٹ پر خصوصی توجی دے رہے ہیں،طالبات کی معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہےمحنت کش مزدور، کسانوں کے بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد اہل علاقہ میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔اہل علاقہ کی طالبات ڈاکٹرز بنیں گی، گھر گھر سے ڈاکٹرز نکلیں گی،کوبے چک سے وومن لیڈرشپ نکلے گی۔

ڈاکٹر  فردوس  عاشق اعوان نے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق، اسلامی اصوولوں کی پاسداری کرتے ہوئے، خواتین کو ایمپاور کیا جا رہا ہے،خوشحال پاکستان جنم لے رہا ہے،مہنگائی سے جڑے پاکسان کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانا ترجیح ہے، اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب نے تنخوادار تبقے کی تنخوا میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ریاست مدینہ کی جانب سفر جاری ہے،جعلی راجکماری کی چوری پکڑی گئی ہے، قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،قومی خزانے کو چونا لگانے والے واپس آئیں ۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہر ضلع میں جدید تقاضوں پر مبنی ہسپتالوں کی تعمیر کریں گےاوروزیر اعظم جلد  ماں اور بچے کی صحت کے لیے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سیالکوٹ میں انڈسٹری کے ضروریات کے مطابق انڈسٹریل تعلیم کی فراہمی کو استوار کیا جائیگا۔انہوں نے  کہا کہ پینے کے صاف پانی کے لئے نکاس آب کے نظام میں بہتری لا رہےہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی قیادت کے زیر اہتمام طالبات کے لئے روزگار کے مواقعے فراہم کر رہے ہیں۔