سکھر۔30مئی(اے پی پی ):جماعت اسلامی ضلع سکھر حلقہ خواتین کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل بربریت کے خلاف(یوم عشرہ القدس ) کے سلسلے میں محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک عشرہ القدس احتجاجی ریلی نکالی گئی اور نعریبازی کی ، شرکاءنے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔
سکھرکا درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈہونے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں سے محبت کے لئے معصوم بچیاں بھی ریلی میں شریک تھیں ،ریلی کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی نائب ناظمہ عائشہ ظہیر ، ضلع سکھر کی ناظمہ عظمیٰ عبدالوحید و دیگر کر رہی تھیں ۔