حکومت پنجاب کی ہدایت پر شروع کیا  گیا پروگرام “خدمت آپ  کی  دہلیز  پر”زوروں پر

32

ملتان،31مئی (اے پی پی):  حکومت پنجاب کی ہدایت پر شروع کیا گیا ” خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام زوروں پر ہے،   گلیوں،محلوں اور شاہراہوں میں صفائی ستھرائی اور ملبہ و کچرا اٹھانے کا کام جاری و ساری ہے صفائی کے میدان میں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین ریکنگ کے لئے مقابلہ بھی جاری ہے، بڑے شہروں کی صفائی کمپنیوں میں ڈیش بورڈ پر آنیوالی ابتک کی کارکردگی کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سب سے آگے ہے ایم ڈبلیو ایم شکایات کے ازالے کی 60 فیصد شرح حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے،  لاہور50 فیصد شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریکنگ میں ملتان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے لیڈ برقرار رکھنے کے لئے کمر کس لی ہے ایم ڈبلیو ایم سی نے آج یونین کونسل 52,13,3 اور62 میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کردیا ہے شاداب، ورکرز ویلفئیر، رحمان،پیپلز اور رشید کالونی میں مثالی صفائی جاری و ساری ہے تغلق، مدینہ، نیاز، ابراہیم ٹاون، فاروق پورہ اور محلہ خواجہ غریب نواز میں بھی بہترین صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم سی نے چار ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ ٹارگٹڈ یونین کونسلوں میں اتار دی ہیں لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیاں ویسٹ، تعمیراتی ملبہ اور کچرا اٹھانے میں مصروف عمل ہیں، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کریں گے۔