وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

32

کوئٹہ ،31 مئی (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں صوبائی وزراء  ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو،  سیکرٹری خزانہ سمیت کمشنر کوئٹہ، کمشنر ژوب نے شرکت کی –اجلاس کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو  نے کمیٹی کی جانب سے صوبے میں  نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی -اجلاس میں بلوچستان بھر میں نئے اضلاع اور ڈویژن کے قیام سے متعلق پیش کردہ سفارشات کا تفصیلی جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے -وزیراعلی بلوچستان نے ضلع قلعہ عبداللہ کو دو اضلاع بنانے اور لورالائی ڈویژن کے قیام کی اصولی منظوری دے دی اور صوبے بھر میں باقی اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام کے لئے کمیٹی کو تمام عوامل کا جائزہ لینے اور کام جاری رکھنے کی ہدایات کی – اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ نئے اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام سے سروس ڈیلیوری، مالی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی اور  عوام کو تعلیم، صحت اور شہری سہولتیں ان کے علاقوں میں دستیاب ہوسکیں گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے دنیا بدل رہی ہے  ہمیں ماڈرن ریونیو کلیکشن کی طرف جانا چاہیے اور  محکمہ بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی قائم کرکے تجاوز پیش کی جائے –