دنیا میں 80 لاکھ افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجوہات کی بنا پر انتقال کرجاتے ہیں تمباکو نوشی انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے: ملک ریحان عباس کھوکھر

76

ملتان ،31 مئی  ( ا ے پی پی ):ڈائریکٹر حج ملتان ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں 80 لاکھ افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجوہات کی بنا پر انتقال کرجاتے ہیں تمباکو نوشی انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے معاشرے میں استعمال ہونے والا سب سے عام نشہ سگریٹ ہے بدقسمتی سے اسے نشہ ہی نہیں سمجھا جاتا مگر در حقیقت یہ ایک سنگین بیماری ہے جوانسان کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور دیپ آرگنائزیشن کے زیراہتمام حاجی کیمپ ڈائریکٹوریٹ آف حج وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ملتان میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا جس کے مہمانان خصوصی میں ضلعی صدر PTI ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ، چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور چئیرمین نارکوٹیکس کمیٹی ملتان رانا محمد شیراز شامل تھے جبکہ دیگر شرکاء خاص میں سیاسی و سماجی رہنما رشید عباس خان، الحاج محمد اشرف قریشی، پروفیسر اعظم حسین، محمد سجاد ملک، پروفیسر محمود ڈوگر، چوہدری واجد علی، محمد عقیل شریف، علی رضا مرزا شریک تھے۔