احمدپورشرقیہ(اے پی پی(:صدر سرکل بہاول پور پولیس ٹیم نے سماج دشمن عناصر کیخلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے جرائم پیشہ افراد کو علاقہ بدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے شاہزیب چاچڑ اے ایس پی صدر کی تھانہ صدر بہاولپور میں پریس کانفرنس اعظم کلو ایس ایچ او تھانہ صدر کی زیر نگرانی پولیس کی بڑی کارروائیاں جاری فیصل کامران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور کی ہدایت پر صدر بہاولپور پولیس نے 15 سنگین وارداتیں اور قتل کی واردات ٹریس ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد پیسوں کے لین دین، بچوں کی لڑائی پر قتل ہونے والے مٹھو شاہ کا مقدمہ قتل ٹریس، ملزمان صغیر، صفدر، تنویر، حبیب اور دلشاد گرفتار پندرہ وارداتیں ٹریس ملزمان عدنان اللہ دتہ اور فہد گرفتار،14چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 19 تولے طلائی زیورات اور نقدی لاکھوں روپے و مال مسروقہ برآمد ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم کلو، نعمان یاسین، ریحان ندیم سمیت دیگر ٹیم میں شامل تمام اہلکاروں کو مبارکباد نقد انعام و تعریفی اسناد کی سفارش کی ہے۔