سکھر: صحافی قتل کیس ، ملزمان کو 15روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

27

سکھر،31مئی(اے پی پی ): سکھرکے صحافی اجے لالوانی قتل کیس کے ملزمان کو15 روزہ ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا،سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔پیرکو انسداد دہشتگردی کی عدالت سکھر میں سکھرکے علاقہ صالح پٹ کے مقتول صحافی اجے لالوانی کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ ابھی تک جاری نہیں کی جس کی وجہ سے عدالت میں حتمی چالان پیش نہیں کیا جا سکا، رپورٹ آنے کے بعد کیس کا حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے گرفتار5 ملزمان کو مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،کیس کی سماعت 14 جان تک ملتوی کردی گئی ہے۔