اوکاڑہ,31مئی (اے پی پی): نواحی علاقہ بنگلہ گوگیرہ کی بستی طارق آباد میں شدید آندھی قور طوفانی بارش کی وجہ سے چھت گر گئی، 4 افراد جانبحق متعدد زخمی،ریسکیو 1122کا سرچ آپریشن جاری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ جانبحق اور زخمیوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ملبے تلے نکالے گئے زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ملبے تلے دبنے والے باقی افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔