خانیوال، 31 مئی(اے پی پی ): خانیوال لودھراں ایکسپریس وے پر اڈہ مہرشاہ پر گیس ری فلنگ کی دکان پر سلنڈر پھٹ گیا ، سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی،، تیز ہوا سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، ریسکیو نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔
گیس لیکج سے دھماکہ سے قبل دکان میں موجود افراد معجزانہ طور پر دکان سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔