وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت

16

کوئٹہ، 31 مئی (اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، ویکسی نیشن مہم اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بلوچستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، ویکسی نیشن مہم، ٹیسٹنگ کیپسٹی اور ایس او پیز پر عملدرآمدسے متعلق بتایا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر سختی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ابتدا میں ویکسی نیشن کے حوالے سے چیلنجوں کا سامنا ہوا لیکن محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے موثر اقدامات کے باعث ویکسی نیشن کا عمل بہتر انداز میں جاری ہے۔ اور لوگ رضاکارانہ طور پر ویکسین لگا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے اس موقع پر ویکسین کی مزید خوراکیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر صوبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔