ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام، یو این ڈی پی، اربن اینوویشن، اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے “سائیکل ریلی کا انعقاد

24

 اسلام آباد ،31 مئی (اے پی پی ):ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام، یو این ڈی پی، اربن اینوویشن، اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے “سائیکل ریلی کا انعقاد  ہوا۔

اس سال پاکستان” ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن “کی عالمی سطح پر میزبانی کر رہا ہے،ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے نکالی جانے والی سائیکل ریلی کا تھیم” پیڈل فار اے گرین پاکستان “رکھا گیا ہے ،سائیکل ریلی کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔

 سائیکل ریلی میں مشیر موسمیاتی تبدیلی آمین اسلم خان، وزیر مملکت ،پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ،یو این ڈی پی کے سربراہ کنوٹ آٹسبی اور مختلف ممالک کے سفراء اور وزارتِ خارجہ کے افسران کی کثیر تعداد نے   بھی شرکت  کی ۔