شکرگڑھ، 01 جون (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح شکرگڑھ میں بھی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں آنے والے سائلین کے مسائل کو سن کر فوری حل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔
آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا، جس پر اسسنٹ کمشنر عثمان اکرم نے ریونیو عملے کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی اور ڈومسائل کے اجراء کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے۔