ملتان، 2جون ( اے پی پی ): نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد تربیتی ورکشاپ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، اکاؤنٹ ایڈوائزر فوزیہ اور ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر احمد رجوانہ بھی شریک ہوئے۔
ایس این جی کے نمائندوں کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی استعدار کار بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بلدیاتی اداروں میں نئے بجٹ میں منصوبہ بندی کے لئے جدید طریقے متعارف کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ نچلی سطح پر ترقی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کا کردار بہت اہم ہے ، بلدیاتی اداروں میں منصوبوں پر فنڈز کے بہترین استعمال کے لئے جدید خطوط پر بجٹنگ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لئے سول سوسائٹی سے مشاورت کے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سکول،ہسپتال سمیت تمام سرکاری عمارت میں ریمپ کی تعمیر ضروی جبکہ سیوریج،واٹر سپلائی اور تجاوزات بلدیاتی اداوں کے لئے بڑے چیلج کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان،اسسٹنٹ کمشنرز عدنان بدر اور خواجہ عمیر سمیت ورکشاپ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔