پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت   کوویڈ ویکسینیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

34

کوئٹہ 02جون(اے پی پی )پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان میں این سی او سی کی جانب سے  کوویڈ ویکسینیشن کے لئے طے کردہ اہداف کے  حصول کو یقینی بنانے کے لئے قابل عمل موثر حکمت عملی کی تشکیل اور عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے -پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت کوویڈ ویکسینیشن کے حوالے سے اعلی سطحی منعقد ہوا  اجلاس میں کوویڈ مینجمنٹ اینڈ ویکیسینسن اسٹریٹیجی سے متعلق  ای پی آئی اور ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز کے سربراہان نے شرکت کی  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے بلوچستان میں اٹھائے گئے اقدامات کو یکجا کرکے مزید بہتر نتائج کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہےگزشتہ ماہ مئی میں کوویڈ ٹیسٹ کی استعداد کار میں غیر معمولی اضافہ قابل ستائش  ہے تاہم کچھ ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز کے سربراہان ویکسینیشن میں سست روی سے کام لے رہے ہیں ان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے ادراک سے متعلق این سی او سی کی گائیڈ لائن اور اس ضمن میں جاری ہونے والی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قومی سطح پر ہونے والے فیصلے اور پیش رفت بلوچستان میں بھی نمایاں طور پر نظر آئیں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سے متعلق بعض اضلاع کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے جسے بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ای پی آئی کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے لئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئے ضلعی انتظامی افسران کو این سی او سی کی گائیڈ لائن سے آگاہ کیا جائے تاکہ ریکارڈ مینٹیننس میں کوئی مشکل پیش نہ آئے اور  کوویڈ ویکسین سے متعلق شعوری آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس ضمن میں پائی جانے والی افواہوں کو دور کرنے کے لئے عوام کو طبی دلائل سے مطمئن کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ورچوئل میٹنگز منعقد کی جائیں گی جبکہ ویکسینیشن پروسس میں تیزی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی میٹنگ بھی جلد طلب کی جائے۔