لاہور،04جون (اے پی پی): دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے ضلع گوجرانوالہ میں محکمہ زراعت (توسیع) کے تحت آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہہ وزیراعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 6 ارب32کروڑ روپے کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے ۔دھان کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشتکاروں اورسروس پروائیڈرزکو50 فیصد سبسڈی پرٹرانسپلانٹرفراہم کئے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی،مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔