اوکاڑہ: ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے پری مون سون سے قبل نہر ایل بی ڈی سی کنارے موک ایکسرسائز کا انعقاد

46

اوکاڑہ،04جون( اےپی پی):  ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے پری مون سون سے قبل کسی بھی سیلابی یا نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اداروں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے نہر ایل بی ڈی سی کنارے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کرتے ہوئے تمام سرکاری کیمپس میں جا کر محکموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ریسکیو واٹر بوٹ میں بیٹھ کر ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا ۔اس دوران ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر اقبال نے محکمانہ بریفنگ دی اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید سی او ایجوکیشن سہیل اظہر لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم چیف آفیسر رانا نوید سمیت محکمہ انہار سول ڈیفینس پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں ریسکیو 1122 کے دستے نے ڈی سی صبا اصغر کو سلامی پیش کی۔