تھرپارکر،05 جون (اے پی پی ): تھر میں کھارے پانی سے زراعت، سبزیوں اور پھلوں کے کاشت کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔تھر انسٹیٹیوٹ آف انجنيئرنگ ٹیکنالاجی کے سائیٹ مٹھڑیو بھٹی تحصیل مٹھی میں دو ایکڑوں پر کھارے پانی کے ذریعے زراعت کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔منصوبے کا افتتاح سیکریٹری زراعت سندھ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش ہشمت لودھی، ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق نور محمد لغاری، ڈائریکٹر جنرل زرعی توسیع ھدایت اللہ چھجڑو، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے کیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی سائیٹ پر مستقبل میں منصوبے کو 40ایکڑ تک بڑھایا جائے گا۔ تھر میں کھارے پانی کے زراعت کو فروغ دینے کے لیے بینظیر کلچرل کامپلیکس مٹھی میں کانفرنس منعقد کی گئی ۔کانفرنس میں زرعی ماہر اور متعلقہ محکموں کے ماہرین اپنے ارایے پیش کیے۔ تھر کول بلاک ٹو کے اینگرو کے بایو سلائین منصوبے کے کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا۔