ملتان 5جون2021حکومت پنجاب کی ہدایت پر آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے حکم پر پرانی طرز کے بھٹہ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے چائنا چوک کے قریب واقع تین بھٹہ مالکان پر1لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ زگ زیگ سسٹم پر منتقلی تک بھٹے بند رہیں گے۔انہوں نے بھٹہ مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ اگر زگ زیگ سسٹم پر منتقل کئے بغیر بھٹے چلائے گئے تو مسمار انہیں مسمار کردیا جائے گا۔