اسلام آباد ، 07 جون (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعم نے پیر کو یہاں کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کر کرتے ہوئے کیا ۔وزیرِ اعظم نے نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہا اور اس بات زور دیا کہ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور انکی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔
موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔
بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے،اسکے علاوہ موبائل یونٹ کرونا وباء کے دوراں بنکوں پر دباؤ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔











