لاہور، 9 جون(اے پی پی): پنجاب کی نجی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اداروں کے الحاق کی گائیڈ لائنز 2021 منظور دگ دی گئی ہے۔
یہ منظوری وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کے 63 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی سرکاری گاڑیوں کے لیے مخصوص نمبروں کی سیریز مختص کرنے کی تجویز سے اتفاق اور محکمہ انرجی کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی آرڈیننس 2019 کی تجویز سمیت
اجلاس میں محکمہ انرجی پنجاب کی جانب سے بجلی کی ٹرانسمشن میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔ بجلی کی پیداوار اور رجسٹریشن ایکٹ 1997 میں پرائیویٹ ممبر کے ترمیمی بل اور پنجاب اری گیٹڈ فارسٹ اینڈ ایکو ٹورازم ایکٹ 2021 ء کا مسودہ منظور کیا گیا۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب کے لیے بھرتیوں میں کوٹہ مختص کرنے کے لیے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 میں ترمیم کی تجویز اور یونیورسٹیز آف گوجرانولہ و اٹک کے قیام کی تجاویز وزیر ہائر ایجوکیشن کے اعتراض پر موخر کر دے گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔