سکھر:احتساب عدالت  نے محکمہ خوراک سانگھڑ کے 6افسران پر کرپشن الزام میں فرد جرم عائد کردی

27

سکھر،09جون(اے پی پی ): احتساب عدالت سکھرنے محکمہ خوراک سانگھڑ کے 6 افسران پر کرپشن الزام میں  فردجرم عائد کردی ہے۔احتساب عدالت سکھرمیں  محکمہ خوراک سانگھڑ کے 6 افسران پر دائرکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج فریدانور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

نامزدملزمان عدالت میں  پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے نیب  ریفرنس پرملزمان پر فردجرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

ملزمان پر 2کروڑ 90 لاکھ کی کرپشن کا الزام ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائرکیا ہوا ہے۔عدالت نے 21 جون کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔