اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز اسلام آباد میں سید اشفاق حسین شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری آئی پی سی اور ڈی جی پی ایس بی بھی موجود تھے،اجلاس میں وفاقی وزیر نے ان سے کہا کہ وہ ثبوت فراہم کریں جس کا ذکر انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا. آئی پی سی منسٹری ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو کہ فراہم کردہ آڈیوز کی جانچ کرے گی اور اس پر رپورٹ دے گی۔