اسلام آباد،14جون (اے پی پی):نسٹ طلبہ اور مختلف شعبوں سے صنعتی لیڈرز و پروفیشنلز کو گوگل کلاوئڈ تربیت دینے کی غرض سے ،نسٹ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر اور ٹیک ویلی کے مابین معاہد طے پاگیا۔پرو ریکٹر ریسرچ،انوویشن و کمرشلائزیشن نسٹ ڈاکٹر رضوان ریاض اور ٹیک عیلی کے سربراہ عمر فاروق نے پیر کو نسٹ مرکزی کیمپس میں ایک تقریب کے دوران ایم ا یو پر دستخط کئے۔ریکٹر نسٹ انجینئر جاوید محمود بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ گوگل سروسز فراہمی کے سربراہ سین لیم نے ویڈیو لنک کے زریعے تقریب میں شرکت کی۔
بعد ازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ٹیک ویلی،گوگل اور نسٹ پی ڈی سی کی ٹیموں سے آن لائن ملاقات کی اور نسٹ اور ٹیک ویلی کے مابین ایم او یو پر دستخط کو سراہا اور کہا کہ یہ ڈیجیٹل پاکستانکی طرف ایک قدم قرار دیا۔معاہدے کے تحت نسٹ پی ڈی سی اور ٹیک ویلینسٹ لیبز میں جدید ترین گوگل کلاوڈ ٹیکنالوجیز اور کلاوڈ ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے نسٹ پی ڈی سی کے زریعے تربیت کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرینگے۔تربیتی پروگرامز متعدد ورکشاپس کی بنیاد پر اور گوگل اور صنعتی تجربہ کار ماہرین تربیت فراہم ہونگے ۔