اسلام آباد،14جون (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامدنے کہا ہے کہ ہمیں سسٹم اور سہولیات کو بڑھانا ہے، وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو بہتر بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے خون کے عطیات کے دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کے عطیات کا دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے یہ ،دن ان لوگوں کے نام ہے جو دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد شہریوں میں خو ن کا عطیہ دینے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بہت تیزی سے لوگ ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ہمارےے پاس ایچ آئی وی کا مکمل ڈیٹا نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ریجنل بلڈ سینٹرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔بلڈ ٹرانسفیوژن کے ذریعے پورے ملک میں کام کیا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ جرمن گورنمنٹ کی سپورٹ سے ملک میں خون کے حوالے بنے سینٹرز میں بہت مدد ملی۔انھوں نے کہا کہ ہم جرمن حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ہمارے ملک میں خون کی عطیات کے حوالے سے بہت تبدیلی آئی ہے۔