سکھر؛پی پی رہنما خورشید شاہ  کے بھتیجے  کی وفات ، خورشید شاہ کو 3 دن کے لئے پیرول پر رہا کردیا گیا

17

سکھر،15جون(اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے سید حارث شاہ کی وفات پر سید خورشید احمد شاہ اور انکے بیٹے سید فرخ شاہ کو 3 دن کے لئے پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا۔

سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجےاور چیئرمین سکھرتعلیمی بورڈسید مجتبیٰ شاہ کے صاحبزادے سید حارث شاہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال کرگئے تھے۔

 مرحوم نوجوان کی سکھرمیں منزل گاہ گراﺅنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔