سکھر،15جون(اے پی پی ): ایس ایس پی موٹروے سکھرجاویداقبال نے کہا کہ پورے دنیامیں 93فیصد لوگ روڈ کے ذریعے سفرکرتے ہیں ہم نے روڈحادثات کے واقعات کو70فیصد کنٹرول کرلیا ہے باقی 30فیصد حادثات کوروکنے کے لئے کوشش کررہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خیرپور میں ٹریفک حادثات کوروکنے کے لئے منعقدہ سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایس ایس پی موٹروے سکھر نے مزید کہا کہ 90فیصد روڈ حادثات ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث ہوتے ہیں اس لئے ہم ہراضلاع میں یہ مہم چلا رہے ہیں کہ بچوں کوکم عمرمیں موٹرسائیکل نہ چلانے دیں اور عوام ہیلمیٹ پہنیں تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکے ۔
اس موقع پرپریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد خان نے کہا کہ اس ملک میں روڈ حادثات روکنے کے لئے قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہیے تاکہ روڈ حادثات میں کمی آسکے حادثات روکنے کی ذمہ داری صرف موٹروے پولیس کی نہیں بلکہ مقامی پولیس کی بھی ہے۔
اس موقع پرڈی ایس پی خالد نواز شیخ،ڈی ایس پی طارق عباسی ،سرفرازخان ودیگر نےخطاب کیا۔ ایس ایس پی موٹروے سکھرجاویداقبال نے پریس کلب خیرپور کے عہدیداروں کو اپنی طرف سے تحفے دیئے اور ایس ایس پی موٹروے سکھرنے پریس کلب خیرپور میں پودالگاکرشجرکارمہم کا بھی افتتاح کیا ۔