بورےوالا: 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری

33

بورے والا ، 16 جون (اے پی پی ): محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے،محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہی ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کی ہدایات پر بورےوالا کی چھ یونین کونسلز میں 14 جون سے شروع ہونے والی ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی حفاظتی ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ شہری آبادی میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن لگانے کے لیے 51 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسینیشن لگانے میں مصروف عمل ہیں۔

 ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق ٹائیفائیڈ سے بچاو کی شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم میں روزانہ مقرر کردہ ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کو ویکسینیشن لگائی جارہی ہے جبکہ 6 یونین کونسلز میں کل 93100 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔