سکھر:مہنگےداموں گوشت فروخت کرنیوالےقصابوں کےخلاف کارروائی:بھاری جرمانے عائد کئے گئے

12

سکھر،17جون (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایات پر اسسٹنٹ مختیار کار سکھر طفیل احمد شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی ظفر اندھڑ نے اپنی ٹیم کے سکھر کے علاقے غریب آباد،ڈھک روڈ ، مارکیٹ،شالیمار ،جناح چوک سمیت مختلف علاقوں میں مہنگے داموں عوام کو گوشت کی فروخت کرنیوالے قصابوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

 ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خور قصابوں پر 30 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور انہیں ہدایات دیں کہ کسی بھی صورت ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔گوشت کی فروخت سرکاری نرخ پر ہی یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عمل پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا۔