حیدرآباد، 17جون(اے پی پی): کوٹری میں مال بردار گاڑی کو حادثہ،9بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ڈرائیور اور فائرمین زخمی ہو گئے۔ کراچی سے پنجاب جانے والی کوئلہ بردار یوسف والا ریل گاڑی کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی ڈرائیور نے کنٹرول روم کو اطلاع دی جس کے بعد گاڑی کو متبادل ٹریک پر منتقل کیا گیا جہاں گاڑی کی9بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ایک بوگی ریلوے لائن سے متصل مزار کی دیوار سے ٹکرا گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈرائیور اور فائرمین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کوئلہ بردار گاڑی کی 9بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے بوگیوں اور لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔